قرآن کریم » اردو » سورہ مطففین

اردو

سورہ مطففین - آیات کی تعداد 36
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ ( 1 ) مطففین - الآية 1
ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے
الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ ( 2 ) مطففین - الآية 2
جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ ( 3 ) مطففین - الآية 3
اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں
أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ ( 4 ) مطففین - الآية 4
کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے
لِيَوْمٍ عَظِيمٍ ( 5 ) مطففین - الآية 5
(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں
يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ ( 6 ) مطففین - الآية 6
جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ ( 7 ) مطففین - الآية 7
سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ ( 8 ) مطففین - الآية 8
اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟
كِتَابٌ مَّرْقُومٌ ( 9 ) مطففین - الآية 9
ایک دفتر ہے لکھا ہوا
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ( 10 ) مطففین - الآية 10
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ ( 11 ) مطففین - الآية 11
(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ ( 12 ) مطففین - الآية 12
اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ ( 13 ) مطففین - الآية 13
جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ ( 14 ) مطففین - الآية 14
دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے
كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ ( 15 ) مطففین - الآية 15
بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ ( 16 ) مطففین - الآية 16
پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے
ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ ( 17 ) مطففین - الآية 17
پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ ( 18 ) مطففین - الآية 18
(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں
وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ ( 19 ) مطففین - الآية 19
اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟
كِتَابٌ مَّرْقُومٌ ( 20 ) مطففین - الآية 20
ایک دفتر ہے لکھا ہوا
يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ ( 21 ) مطففین - الآية 21
جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ ( 22 ) مطففین - الآية 22
بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ ( 23 ) مطففین - الآية 23
تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے
تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ ( 24 ) مطففین - الآية 24
تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے
يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ ( 25 ) مطففین - الآية 25
ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ ( 26 ) مطففین - الآية 26
جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
وَمِزَاجُهُ مِن تَسْنِيمٍ ( 27 ) مطففین - الآية 27
اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ ( 28 ) مطففین - الآية 28
وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے
إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ ( 29 ) مطففین - الآية 29
جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے
وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ ( 30 ) مطففین - الآية 30
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے
وَإِذَا انقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انقَلَبُوا فَكِهِينَ ( 31 ) مطففین - الآية 31
اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَضَالُّونَ ( 32 ) مطففین - الآية 32
اور جب ان( مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ ( 33 ) مطففین - الآية 33
حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ ( 34 ) مطففین - الآية 34
تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ ( 35 ) مطففین - الآية 35
(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ ( 36 ) مطففین - الآية 36
تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا )بدلہ مل گیا

کتب

  • کیا عیسی علیہ السلام کے والد تھے؟كيا حضرت عيسٰی علیہ السلام بن باپ کے پیدا ہوئے؟ ایک طویل مدت تک تو امت مسلمہ کے ہاں یہ مسئلہ اجماعی رہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالی کی قدرت کاملہ سے معجزانہ طور پر باپ کے بغیر پیداہوئے – لیکن تقریبا ڈیڑھ صدی قبل برصغیر پاک وہند میں یہ بازگشت سنائی دی کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام عام بچوں کی طرح پیدا ہوئے-عصر حاضر میں غلام احمد پرویز ، مرزا غلام احمد قادیانی ، جاوید احمد غامدی اور ان کی فکر کے علمبردار لوگ اسی قسم کے نظریات کی ترویج واشاعت میں مگن ہیں- زیر نظر کتاب میں ابو القاسم محب اللہ شاہ راشدی نے اسی مسئلے کو زیر بحث لاتے ہوئے اس ضمن میں متعدد علمی مباحث پر دلائل کی روشنی میں گفتگو کی ہے-حضرت جبرائیل علیہ السلام کی بشارت اور حضرت ابراہیم و زکریا علیہ السلام کی بشارت کا تذکرہ کرتےہوئے حضرت عیسی علیہ السلام کی معبودیت کا رد کیا ہے- کتاب کے آخر میں ولادت سیدنا عیسی علیہ السلام کے متعلق مولانا ثناء اللہ امر تسری کے خیالات کو سپردقلم کیا گیاہے-

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/219793

    التحميل :کیا عیسی علیہ السلام کے والد تھے؟

  • توسل احکام اور انواعزیرنظرکتاب میں جائز وناجائزوسیلہ کے احکام واقسام نیز بدعی توسل سے متعلق پائی جانے والی تمام کمزور دلائل ا ور شکوک وشبہات کا شرعی تفصیلی جائزہ لے کرانکا مسکت جواب دیا گیا ہے میری نظرمیں شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب" قاعدۃ جلیلۃ فی التوسل والوسیلۃ " کےیعد یہ کتاب توسل کے باب میں نہایت ہی اہم اورجامع ومانع سمجھی جاتی ہے.

    تاليف : محمد ناصر الدين الألباني

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    ترجمہ کرنے والا : مختار احمد الندوی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/92500

    التحميل :توسل احکام اور انواع

  • اور صلیب ٹوٹ گئیاور صلیب ٹوٹ گئی:ریاس پٹیر سے عبداللہ بن کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے مرد مجاہد کی داستان حیات ہے۔ جس میں انہوں نے بڑے خوبصورت انداز میں اپنے اسلام قبول کرنے کا پس منظر بیان کیا ہے اور اپنے تین سالہ تحقیقی دور کے حالات بھی بیان کیے ہیں۔ خاص طور پر اسلام کو سمجھنے کے لیے انہوں نے مختلف اسکالرز سے ملاقاتوں اورمختلف اسلامی ریسرچ سینٹرز کے دوروں پر مبنی جو رپورٹ تحریر کی ہے وہ بڑی سبق آموز بھی ہے اور دل آزار بھی جسے پڑھ کر ایک مسلمان کی گردن شرم سے جھک جاتی ہے کہ مسلمان کس طرح طرح مختلف گروہوں میں بٹ چکے ہیں ہر ایک کا اپنا اسلام ہے جو دوسرے کے اسلام سے برعکس ہے۔ انہوں نے اپنی اس کتاب میں بڑے اچھے اور مدلل انداز میں عیسائیت اور عیسائی مشنری کا پرد ہ بھی چاک کیا ہے کہ دنیا کو انسانیت کا درس دینے والے خود کس طرح مذہب کے نام پر عورت کا استحصال کر رہے ہیں۔ نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعیۃ الجالیات ، سلی ، ریاض

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/339885

    التحميل :اور صلیب ٹوٹ گئی

  • پیارے نبی صلى اللہ علیہ وسلم کی پیاری زندگیپیارے نبی صلى اللہ علیہ وسلم کی پیاری زندگی: سیرت نبوی صلى اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بچوں کیلئے عرفان جمیل کی یہ نہایت ہی عمدہ پیشکش ہے جسمیں سوال وجواب (مکا لمے) کے اندازمیں نبی پاک صلى اللہ علیہ وسلم کی پیاری زندگی کے تمام گوشوں کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے جسکے مطالعہ سے آپ صلى اللہ علیہ وسلم سےمحبت میں مزید اضافہ پیدا ہوجاتا ہے.

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/249930

    التحميل :پیارے نبی صلى اللہ علیہ وسلم کی پیاری زندگی

  • أهل سنت سے فتنوں کودورکرنازیرنظررسالہ میں فتنوں میں مبتلا ان مسلمانوں کوشکوک وشبہات سے دوررهنے کی تاکید کی گئی ہے جن پرفتنوں نے دوطرفہ حملہ كرركها هے 1-کفرکے فتوى' لگانے میں افراط وغلوکرنا2-اسلام میں داخل ہونے کی امید میں نرمی وتفریط اختیارکرنا-, نیزفتنوں سے محتاط رہنے ,ارتدادوفساد کے کاموں سے بچنے,ایمان کی حقیقت ,ایمان اورمسئلہ تکفیرمیں لوگوں کی گمراہی,مسئلہ تکفیرکےأصول وضوابط ,کفراورکفارکی اقسام, حکمرانوں اورعوام کے باہمی حقوق وغیرہ کا تذکرہ کیا گیا ہے

    تاليف : بكر بن عبد الله ابو زيد

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    ترجمہ کرنے والا : أبو طاهر زبير علي زئي

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/152876

    التحميل :أهل سنت سے فتنوں کودورکرنا

اختر اللغة

اختر سورہ

کتب

اختر تفسير

المشاركه

Bookmark and Share